ایران کے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی نے کامیابی حاصل کرلی ۔ایرانی ٹی وی کے مطابق انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 71 فیصد سے زائد رہا۔
Iran, Hassan Rohani succeded in presidential election
اصلاح پسند حسن روحانی کو دو کروڑ اٹھائیس لاکھ ووٹ ملےجو کل ووٹوں کا 56 فیصد ہے جبکہ ان کے حریف قدامت پسند حریف ابراہیم رئیسی کو ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ لوگوں نے ووٹ دیاجس کی شرح 38 فیصد بنتی ہے۔ ایران کے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی اور ابراہیم رئیسی سمیت 4 امیدوار میدان میں تھے۔