counter easy hit

’’ ایران جنگ کے لیے تیار ہے ۔

تہران (نیوز ڈیسک )ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر اپنا دباؤ ختم کرے اور معذرت کرے تو ہی ایران امریکاکے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہو گا،ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے اور اسی طرح کسی ممکنہ جنگ اور اپنے دفاع کے لیے بھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے اور اسی طرح کسی ممکنہ جنگ اور اپنے دفاع کے لیے بھی۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب امریکا ایران پر اپنا سارا دباؤ ختم کرے اور اپنے غیرقانونی اقدامات پر معافی بھی مانگے۔ اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے پر اتفاق کیا گیاہے جبکہ ایران پاکستان کو دس گنا زیادہ بجلی ایکسپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے ۔وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کی دورہ ایران کے موقع پر لاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور دونون ممالک دو طرفتہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ایرانی صدر کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات پر کوئی تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہو سکتا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سرحدوں پر سیکیورٹی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے کیونکہ سرحد وں پر دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑاہے اور اس کیلئے سرحدوں پر سیکیورٹی کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے پر اتفاق کیا گیاہے ۔ایرانی صدر کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیاہے جبکہ سرحد پر سیکیورٹی معاملات کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاہے جبکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر بھی بات چیت کی گئی ہے ، ایران نے اپنی سرحد تک پائپ لائن بچھا لی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایران دس گنازیادہ بجلی پاکستان کو ایکسپورٹ کرنے پر تیار ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر کی دعوت پر دورہ ایران کر رہے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website