counter easy hit

ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے ،عزیر بلوچ کے ایرانی انٹیلیجنس کو مشکوک درخواست پر سفیر کا ردعمل

اسلام آباد(یس اردو نیوز) ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے دہشتگرد عزیر بلوچ اور اس کے ایرانی انٹیلیجنس کو مشکوک درخواست کے بارے شبہات کو دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سطح پر کوششوں کے روشن ریکارڈ سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے قیام برقراری اور ضمانت اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل کی سرکوبی من جملہ دہشتگرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ تہران نے پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے احترام پر استوار کر رکھے ہیں اور دونوں ممالک کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کا دیرینہ ریکارڈ اس بات کی واضح حکایت کرتا ہے کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ جیسا کہ دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور گفتگو میں بار بار اس اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں اور کسی بھی سیکیورٹی خطرات سے نپٹنے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اکٹھے کام کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ تہران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ایسی غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے جو کہ زیادہ تر تیسری قوتوں کی فریبکاریوں، بدخواہیوں اور ان کی تہران اور اسلام آباد کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر ناگواری کی بدولت پیدا ہوتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website