تہران ……… ایران نے اعصابی نظام کے امراض سے متعلق تحقیق کو فروغ دینے کےلئے پہلا برین بینک قائم کردیا ہے۔
اتوار کو ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے یہ بینک یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز تہران میں قائم کیا ہے۔ مذکورہ برین بینک کے پہلے سربراہ ڈاکٹر محمد تقی نے مقامی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بعض یورپی ممالک میں گذشتہ20 سال سے برین بینکس کام کررہے ہیں جہاں پر دماغی اور اعصابی نظام کی بیماریوں سے متعلق تحقیق ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی برین بینک یورپی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔