اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عراق میں تعینات امریکی سفیر پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے بغداد میں ایرانی سفیر کو بلیک لسٹ کیے جانے کے جواب میں امریکی سفیر میتھیو ٹیولیر سمیت دو امریکی سفارتکاروں پر ایرانی حکومت اور شہریوں کے مفادات کے خلاف منصوبہ بندی، فنانسنگ اور دہشتگردانہ عمل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایران نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتکار ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث ہیں جن میں ان کے دو نائب بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل امریکہ نے ایرانی بینکوں پہ عائد کی تھی۔ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے ایران کے 18 بینکوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے حوالے سے بتائی ہے۔