counter easy hit

گزشتہ مالی سال میں پاک ایران سالانہ تجارتی حجم 3 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا

Iran was last year

Iran was last year

تاجروں کے مطابق پڑوسی برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے ہم ایران کو گندم ، چاول ، پھل فروٹ کپاس با آسانی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں
کراچی (یس اُردو) گزشتہ مالی سال میں پاک ایران سالانہ تجارتی حجم 3 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگیا ۔
ایران پر سے اقتصادی پابندی ختم ہونے کے بعد اب پاک ایران تجارت کو فروغ دینا ممکن تو ہوا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے دونوں ممالک بینکنگ روابط کو بحال کرنے کے فوری اقدامات لیں ۔وزیر تجارت خرم دستگیر ایران کو آزادانہ تجارتی معاہدے کی پیشکش تو کر چکے ہیں لیکن اس معاملے پر مزید پیش رفت کے لیے ضروری ہے کہ سڑک اور ریل نیٹ ورک کو فروغ دے کر تجارتی راہ داریاں بہترکی جائیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کو بڑھانے کے لیے ایران پاکستان گیس پائپ لائین منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائیں بچھانے کا کام تیز کرے ۔تاجروں کے مطابق پڑوسی برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے ہم ایران کو گندم ، چاول ، پھل فروٹ کپاس سب با آسانی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں ۔ جبکہ ایران سے گیس و تیل مصنوعات کے علاوہ مشینری بھی درآمد کی جا سکتی ہے ، نہ صرف یہ بلکہ توانائی کی قلت پوری کرنے کے لیے بجلی کی موجودہ امپورٹ میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق پاک ایران کسٹمز حکام مل کر نہ صرف تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا لائحہ عمل بنائیں بلکہ انڈر اور اورانوائسنگ جیسے چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے اسمگلنگ کے ناسور کا بھی سدباب کریں ۔