اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حکومت پاکستان کے فلسطینی عوام کے دفاع اورایران کے جوہری پروگرام پرتعمیری موقف پروزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں، یہ بات پاکستان میں تعنیات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری سے ملاقات کے دوران کہی، اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسبی سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے وزارت خارجہ کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے ایران کیخلاف امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی از سر نو نفاذ کرنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔
ایرانی سفیر نے ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق پاکستان کے تعمیری موقف اور ساتھ ہی ایران مخالف پابندیوں سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم کے موقف کا شکریہ ادا کرلیا۔انھوں نے فلسطینی عوام کے موثر دفاع اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔