counter easy hit

مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام مسلم ممالک کو مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، سپیکر اسد قیصر سے ایرانی سفیر کی ملاقات میں گفتگو

مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام مسلم ممالک کو مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے؛ اسپیکر قومی اسمبلی

موجودہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کی خواہاں ہے؛اسد قیصر
اسلام آباد،(رپورٹ.اصغرعلی مبارک سے )):اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور ایران مذہب، اخوت، مساوات، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات خطے میں امن، تر قی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے آج بروز جمعہ اسلام میں اپنی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوراہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہے۔

IRANI, AMBASSADOR, SYED MOHAMMAD ALI HOSAAINI, MEET, ASAD QAISER, SPEAKER, NATIONAL, ASSEMBLY


اسپیکر نے کہا کہ باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کو تجارت، سر مایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے پاک-ایرن باڈرز کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے دوطرفہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاک-ایرن باڈرز پر سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات کو بہتر بنا کر تجارتی حجم کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، مسلم ممالک کے مابین تعاون کوفروغ دینے کے لیے متحرک پارلیمانی سفارتکاری ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر دونوں ممالک کو اتفاق رائے وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کی عوام ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں جنہیں قریب لانے کے لیے پارلیمانی سطح اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ایران کے سید محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کو شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت اور حکومت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش مند ہے۔ ایران کے سفیر نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان تاریخی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ کہ مسلم ممالک کے مابین اتحاد کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موثر طرز حکمرانی کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website