counter easy hit

جواد ظریف کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف دو روزہ دورے پر منگل کی شب پاکستان پہنچے۔امریکی صدارتی انتخابات کے پس منظر میں ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان پاک ایران تعلقات کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق نور خان ائیر بیس پر ایڈیشنل سیکریٹری اے آئی ٹی صفدر حیات ,ایرانی سفیر سید محمد حسینی , ایرانی سفارت خانے اور وزارت خارجہ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان بھی جواد ظریف کے ہمراہ وفد میں شامل ہیں, ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلی سطح کا سیاسی و اقتصادی وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں آج سے اپنی باقائدہ ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔جس دوران وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ ایران کے وزیرخارجہ مسلح افوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے اور شام کو انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ کریں گےاور لیکچر بھی دیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات شیڈیول نہیں شامل ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات, امریکی صدارتی انتخاب متوقع پی فائیو پلس ون معاہدے کی بحالی کے تناظر میں آئی پی گیس پائپ لائن پر خصوصی بات چیت کریں گے۔ اسکے علاوہ افغانستان میں قیام امن, افغان امن عمل, پاک ایران اقتصادی تعلقات, پاک ایران سرحدی انتظامی امور اور غیر قانونی منشیات و انسانی اسمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح کے رابطوں کی کڑی ہے, ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت ببانگ دہل جموں و کشمیر کے معاملے پر حمایت کرتی ہےایرانی وزیر خارجہ کا دورہ باہمی تعاون کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے اور بہت سے علاقائی امور پر تعاون میں اضافے کا باعث ثابت ہو گا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گےاس موقع پر وفد میں شامل دیگر اراکین سے بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا ایرانی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح کے رابطوں کی کڑی ہے, زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ گذشتہ اڑھائی برس میں ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کا پاکستان کا یہ چوتھا دورہ ہے پاکستان اور ایران کے قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد باہمی اعتماد, مشترکہ ثقافت اور مذہب پر ہےدونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ میں اضافہ ہو رہا ہےایرانی قیادت ببانگ دہل جموں و کشمیر کے معاملے پر حمایت کرتی ہےایرانی وزیر خارجہ کا دورہ باہمی تعاون کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے اور بہت سے علاقائی امور پر تعاون میں اضافے کا باعث ثابت ہو گا۔ واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک ایسے وقت میں پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جب کہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہو چکی ہے اور جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوئے جو ڈیمو کریٹ ہیں۔ ماضی میں ایران کے ساتھ ڈیموکریٹ صدر بارک اوبامہ نے ایک ڈیل کی تھی جسے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کردیا تھا جس کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہو گئے تھے۔

IRANI, FOREIGN, MINISTER, JAWAD ZARIEF, REACHED, ISLAMABAD, AMBASSADOR, SYED ALI HOSAAINI, RECEIVED, AT, NOOR KHAN, AIR BASE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website