counter easy hit

ایرانی صدر کا پاکستان کو خط۔۔!! وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکمتِ عملی تیار کر لی، بہت جلد کیا ہونے جا رہا ہے؟ خطے پر ’ سبز ہلالی پرچم ‘ کے راج کا وقت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینئرتجزیہ کار سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےایران کے خط کے معاملہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعتماد میں لیا ہے.سمیع ابراہیم نے کہا کہ اور پاکستان کے جو عسکری ذرائع ہیں ان کے واشنگٹن میں بڑے اہم روابط ہوئے ہیں،میرے پاس یہ اطلاع ہے کہ پاکستان نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے اس میں،ایران نے جو پاکستان کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور ایران نے خط لکھنے سے پہلے چین کے ساتھ مشورہ کر کے پاکستان کو خط لکھا ہے،
سمیع ابراہیم نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کی ایک بڑی اہم پوزیشن ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کا ایک بڑا تعلق ہے، اس وقت پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے تو یہ ایک بہت بڑی ڈپلومیٹک موو ہے ، امریکہ کے سیکرٹری ڈیفنس مارک ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفون پر بات کی ہے، پاکستان اس میں ایک رول پلے کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ساتھ ساتھ اور بھی کچھ پولیٹیکل ڈویلپمنٹ ہیں۔
سمیع ابراہیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ یہ کہتے تھے کہ پاکستان میں امیر اور غریب کیلئے ایک جیسا سلیبس اور تعلیم ہونا چاہیے،امیر اور غریب کا پاکستان نہیں چاہیے کیونکہ امیر کے بچوں کا سلیبس ہی کچھ اور ہوتا ہے اور غریبوں کے بچوں کا کچھ اور،لیکن اب ان کا جو انتخابی وعدہ تھا اس کو پورا کرنے کے نزدیک پہنچ گئے ہیں،ان دنوں میں ایک اعلان ہونے والا ہے کہ اول جماعت سے لے کر پانچویں جماعت تک بچے جو پرائمری ایجوکیشن لیتے ہیں ان تمام کا نصاب ایک ہی ہو گا،یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے پاکستان کو اس کا بہت فائدہ ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website