کراچی…ایران پر اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایرانی کرنسی ریال کی پاکستان میں قیمت فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ یہ بات ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے صدر ملک بوستان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔
انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل ایران پر پابندیاں اٹھنے سے قبل ریال کی فی کروڑ قیمت 34000 روپے کے قریب تھی جس میں اب بتدریج اضافہ ہو گیاہے، ایک کروڑ ایرانی ریال آج اوپن مارکیٹ میں بڑھ کر 50000 روپے کے قریب ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں اور بینکاری سسٹم میں شامل ہونے کے بعد ملک میں ایرانی ریال کی طلب دیکھی جا رہی ہے۔