counter easy hit

را کے معاملے پر توہین آمیز بیانات تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے: ایرانی سفارتخانہ

Iranian embassy

Iranian embassy

ایران کا کہنا ہے کہ را افسر کے معاملے پر ناخوشگوار باتوں اور توہین آمیز بیانات سے پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک ایران برادرانہ تعلقات سے ناخوش عناصر، مختلف طریقوں سے ان بڑھتے ہوئے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے لوگ صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ بیان کے مطابق، توہین آمیز باتوں کو پھیلانے سے دونوں ممالک کے ایک دوسرے سے متعلق مثبت اور مخلصانہ نقطہ نظر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔