counter easy hit

پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش

Iranian films to be screened in Pakistani cinemas

Iranian films to be screened in Pakistani cinemas

اسلام آباد: ہندوستانی فلموں پر پابندی عائد کرنے کے بعد پاکستانی سینما گھروں نے ایرانی فلموں کی نمائش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلامک ری پبلک نیوز ایجنسی (آئی آر این اے) کے مطابق یہ اقدام زوال پزیر ہونے والی پاکستانی فلم انڈسٹری اور اس کی شان و شوکت کو بحال کرنے کی کوشش میں کیا گیا، پاکستانی انڈسٹری میں اس سے قبل ہندوستانی فلموں کی نمائش جاری تھی، تاہم ان پر پابندی لگنے کے بعد انڈسٹری کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی فلم تقسیم کاروں نے ایران اور ترکی سے ان کی فلموں کی درآمد کے لیے رابطوں کا آغاز بھی کردیا۔

اس سے قبل قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ سعید کا کہنا تھا کہ ایران کی وہ فلمیں جو ثقافتی انداز میں پاکستانی معاشرے سے قریب تر ہیں، ان کی پاکستانی سینما گھروں میں نمائش ضرور ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایرانی فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے اور پاکستان میں ان کی نمائش کو بھی خوب سراہا جائے گا’۔

پاکستان کے سنیپیکس سینما کے جنرل مارکٹنگ مینیجر مہسن یاسین کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایرانی فلموں کی نمائش کا تجربہ ضرور کرنا چاہیں گے، کیوں کہ فلمیں ثقافتی تبادلے کا بہترین ذریعہ ہیں’۔

محسن یاسین کے مطابق ‘ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایرانی قونصلیٹ کے محکمہ ثقافت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ثقافتی پروگرام کے تبادلے کے تحت ہماری مدد کریں، اور پاکستان میں ایرانی فلموں کی ریلیز کے لیے ایرانی پروڈیوسرز سے ہمارا رابطہ ممکن بنائیں’۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website