ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے، سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Iranian foreign minister arrived in Islamabad on one day visit
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سرحدپرحالیہ دہشت گردی کےواقعے پرپاکستان اورایران کی قیادت بات چیت کریں گی، ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پربات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بھی بات چیت کی جائے گی، ایران کے وزیر خارجہ وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔








