ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرم عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک سے جنگ کرنے کی چاہت نہیں رکھتے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد واشنگٹن اور تہران حکام کے درمیان شدید کشیدگی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ عبدالرحیم موسوسی کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ کرنا نہیں چاہتا، ایرانی وزیردفاع امیر حاتمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے آئل ٹینکر کو تحویل میں رکھنے کا برطانوی اقدام دھمکی آمیز اور غلط تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ڈرون گراکر ہم نے واضح کیا ہے کہ اپنی سرحد کی حفاظت ہر صورت میں کرنا جانتے ہیں، واضح رہے کہایران نے گذشتہ دنوں 2015 میں عالمی طاقتوں سے کیے گئے معاہدے کے تحت یورینیم افزودہ کرنے کی حد سے تجاوز کرنے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی اٹامک ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا تھا کہ نئی سطح پر یورینیم افزودہ کرنے سے متعلق تکنیکی تیاریاں چند گھنٹوں میں مکمل ہو جائیں گی اور 3.67 فی صد سے زیادہ یورینیم افزودہ کی جائے گی۔