لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال رکھے، یہ علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے۔ برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاہدے پر ٹرمپ کے فیصلے سے قبل دونوں ممالک کی ٹیمیں رابطے میں رہیں گی۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال رکھے کیونکہ یہ علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔