ایرانی صدر حسن روحانی اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر روحانی اگلے ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ چین کا ایک سرکاری دورہ بھی کریں گے۔ یہ اجلاس جون کے دوسرے ہفتے میں ہو گا ۔
حسن روحانی ایک ایسے موقع پر چین جائیں گے، جب عالمی طاقتیں امریکی انخلاء کے بعد ایرانی جوہری معاہدے کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔