کراچی (یس اردو نیوز )ایرانی سرمایا کاروں نے بھارت سے منہ پھیر کر پاکستان کا رخ کرنا شروع کردیا ، پاکستان میں جاری معاشی ترقی کو دیکھتے ہوئے ایرانی بینک نے پاکستان میں برانچ کھولنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے ۔ پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والا بھارت خود تنہا ہوتا چلا جا رہا ہے ، نوبت اب یہاں تک آچکی ہے کہ بھارت دوست بھی اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ایران مسلسل پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، ایرانی سرمایہ کاروں نے بھارت سے منہ پھیر کر پاکستان کا رخ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایرانی بینک نے پاکستان میں برانچ کھولنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے ۔ اس حوالے سے ایرانی بینک جلد ہی سٹیٹ بینک آف پاکستان کو درخواست جمع کرائے گا ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی بینک اپنی برانچ کراچی میں کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پاک ایران تعلقات میں بہتری سے باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے ۔