تہران……… ایران نے عرب ملک شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے فضائی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر بشارالاسد کی جانب سے مداخلت کی درخواست پر ہماری فضائیہ فوری حرکت میں آئے گی۔ایرانی خبر رساں ادارےتسنیم نے فضائیہ کے ترجمان فرزاد اسماعیلی کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک دمشق کی جانب سے فوجی مداخلت کی درخواست پر فوری کارروائی میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرے گا۔ فضائی شعبے میں بھی شامی فوج کی بھرپور رہنمائی اور معاونت کی جائے گی۔دریں اثنا روس کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ روسی حکومت عنقریب S-300 نامی میزائل اپنے اتحادی ایران کے حوالے کردے گی۔تاہم اس حوالے سے روس یا ایران کا سرکاری طور پر موقف سامنے نہیں آیا۔