کراچی …….وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کا صرف60کلو میٹر حصے پر کام باقی رہ گیاہے جس کی تکمیل اور ترکمانستان ،افغانستان، پاکستان ، انڈیا پائپ لائن(تاپی) سمیت ایل این جی ٹرمینلز کے قیام سے یقینی طور پر پاکستان کو 2018 ءتک گیس بحران سے مکمل نجات مل جائے گی۔یہ بات انہوں نے پیر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی،کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیرو دیگر موجود تھے۔وفاقی وزیرصنعت و پیداوار نے کہاکہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے آئی پی منصوبے میں تیزی آئے گی اور پائپ لائن کا بقیہ رہ جانے والا60کلومیٹر کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔