تہران…….. امریکی سیلرز کو گرفتار کرنے والے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے شاندار خراج تحسین پیش کیے جانے کے بعد سپریم لیڈر کی جانب سے ان کی خصوصی ضیافت بھی کی گئی ہے۔
دو کشتیوں میں سوارامریکی فوجیوں کو یرغمال بنانے والے ایرانی بحریہ کے سربراہ اور چار دوسرے افسروں کو تمغوں سے بھی نوازا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سیلرز کو گرفتار کرنے والے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے شاندار خراج تحسین پیش کیے جانے کے بعد سپریم لیڈر کی جانب سے ان کی خصوصی ضیافت بھی کی گئی۔خیال رہے کہ 13 جنوری کو ایرانی بحریہ نے دو امریکی کشتیوں کو یرغمال بنا لیا تھا جن پر ایک خاتون اہلکار سمیت 10 امریکی فوجی سوار تھے۔ امریکیوں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد تہران منتقل کر دیا گیا تھاتاہم چوبیس گھنٹے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔