counter easy hit

دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے۔۔!! ایران نے امریکا سے اربوں ڈالرزکی جنگ جیت لی۔۔۔سُپر پاور کے حامی ٹرمپ کو شدید جھٹکا دے دیا

تہران (ویب ڈیسک) ایران امریکا سے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی قانونی جنگ جیت گیا، امریکی درخواست پر ایران کے اربوں ڈالرز کے اثاثے لگزمبرگ میں منجمد ہوگئے تھے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کو 1اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لگزمبرگ میں امریکی درخواست پر منجمد ہونےوالے اثاثوں کی قانونی جنگ جیت گئے ہیں۔ روحانی نے اتوار کو کابینہ اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مرکزی بینک،ہماری وزارت خارجہ حال ہی میں امریکا سے 1اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کی قانونی جنگ جیت گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عالمی ادارہ اطفال یونیسیف کو ایک سازشی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے کا مقصد ایران میں خاندانی نظام کو تباہ کرنا ہے۔ایران کی نیوز ایجنسی کے ذریعے شائع کردہ ایک مضمون میں سپریم لیڈر کے مندوب علی شیرازی نے لکھا کہ یونیسیف کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور یہ ادارہ ایک سوچے سمجھے ایجنڈے پرکام کرتے ہوئے ایران میں خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کا بچوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ ادارہ ایران میں مغربی تہذیب اور کلچر کے فروغ کا ایک حربہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی تنظیم اپنا بجٹ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی سے وصول کرتی ہے تاکہ بین الاقوامی اداروں کو استعمال کرکے ایران میں اپنے پروگراموں کو نافذ کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ علی شیرازی نے کہا کہ یونیسیف ایرانی بچوں کے حقوق کی آڑ میں ان میں مغربی تہذیب وتمدن کے اثرات پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ انہوں نے یونیسیف کو راکا ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ یونیسیف کا مقصد مغربی ثقافت کو فروغ دینے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website