بغداد: دوسری جانب عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان کی حکومت نے تشدد کے خاتمے کے لیے متنازعہ ریفرنڈم کے نتائج روکنے کی پیشکش کی ہے۔
عراقی کردوں کے اکثریتی علاقہ کے دارالحکومت اربیل کے نزدیک سرکاری فورسز اور کردوں کی جھڑپوں میں 3 عراقی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جھڑپیں تیل کی دولت سے مالا مال شمالی علاقہ کرکوک کے محمدیہ نامی علاقہ میں ہوئیں، جو کہ شام اور عراق کی سرحد پر واقع ہے۔ جہاں عراق کی فیڈرل فورسز نے شیعہ نیم فوجی دستوں کے ساتھ مل کر کردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ عراقی فورسز کے اس آپریشن کے دوران کردوں نے اپنے اکثریتی علاقہ میں فورسز کی پیش قدمی روکنے کے لئے مزاحمت کی۔ ادھر عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان کی حکومت نے تشدد کے خاتمے کے لیے متنازعہ ریفرنڈم کے نتائج روکنے کی پیشکش کی ہے۔