بغداد….عراقی دارالحکومت بغداد بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز بغداد کی صدر سٹی کی مارکیٹ یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں سے گونج اٹھی تھی۔ دھماکے کے بعد بازار میں گہما گہمی ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی تھی،5 افراد اب تک لاپتا ہیں، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں کی تعداد 73 تک جا پہنچی ہے جبکہ 112 افراد اب تک اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
واقعے کی ذمہ داری شدت پسندتنظیم داعش نے قبول کر لی ہے ۔