عراق میں دوبارہ گنتی سے پہلے ووٹوں کے ذخیرے میں آگ لگ گئی، برطانوی میڈیا کے مطابق مشرقی بغداد میں انتخابات کے دوران رکھے گئے ووٹ بیلٹ ڈپو میں موجود تھے۔حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹور روم میں رکھے ہوئے باکس میں سے اکثر ووٹ محفوظ ہیں لیکن یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ کتنے ووٹ جلے ہیں اور کتنے محفوظ ہیں۔کئی جماعتوں کے مطا لبے پر ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ کا عمل ابھی کیا جانا تھا کہ یہ ووٹوں کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آگیا، جس کے متعلق فی الحال نہیں کہا جاسکتا کہ ووٹوں کے ذخیرے میں کسی شارٹ سرکٹ ،خرابی یا اتفاقی طور پر آگ لگی ہے یا کسی نے جان بوجھ کر اس ذخیرے میں آگ لگائی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے الیکشن میں مقتدیٰ الصدر بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے تھے۔الیکشن میں دھاندلی اور فراڈ کے الزامات سامنے آنے کے بعد اپنا دورِ اقتدار پورا کرنے والی پارلیمنٹ نے ایک کروڑ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔عراقی وزیراعظم نے واقعے کو انتخابی عمل کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔