counter easy hit

عراق/اربعین امام حسین ؓ کیلئے پی آئی اے پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عراق حکومت نے اربعین امام حسین ؓ کیلئے قومی ائرلائن کی خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔ قومی ائرلائن کے ترجمان نے اجازت نامہ منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بکنگ کرنیوالےبغیرکسی کٹوتی کے ریفنڈ حاصل کرسکیں گے۔ عراق کے سفارتخانہ کی طرف سے قبل ازیں اربعین امام حسینؓ پر پاکستانی زائرین کو خصوصی سہولیات دینے کیلیے انتظامات کیے تھے مگر کوروناکی نئی لہرکے باعث عراق حکومت نے لوگوں کے رش کی وجہ سے قومی ائرلائن کی اربعین کیلئے ترتیب دی گئی خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا، عراقی حکومت کی جانب سے اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کو روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں فیصلہ کیا گیا۔ قومی ائرلائن انتظامیہ نے 27 ستمبر سے شروع ہونے والی خصوصی پروازیں ملتوی کردی ہیں اور بکنگ کروانے والے مسافروں کو بغیر کٹوتی ریفنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے اور نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں کا شیڈول جاری کیا تھا۔جس کے مطابق اربعین کے موقع پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے نجف اور بغداد کے لئے خصوصی پروازیں روانہ ہوں گی، 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک پروازیں چلائی جائیں گی۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کے مطابق زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں سے پرکشش کرایہ متعارف کروا دیا گیا، اربعین پر پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا، تمام مذہبی موقعوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے ۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل سی ای او پی ائی اے ارشد ملک نے عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کرکے اجازت کی درخواست کی تھی، زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے، حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website