بغداد ……اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش عراق میں زیر قبضہ 40 فیصد علاقے کا کنٹرول کھو چکی ہے۔بغداد میں نیوز بریفنگ کے دوران اتحادی فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے کہا کہ اتحادی افواج نے داعش کو عراق کے کئی شہروں سے باہر دھکیل دیا ہے، جس کے نتیجے میں عراق میں40 فیصد علاقہ داعش کے قبضے سے نکل گیا ہے، جو پہلے شدت پسندوں کے کنٹرول میں تھا۔ترجمان کے مطابق مئی 2015ء کے بعد داعش نے عراق میں مزید ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا، گزشتہ سال کے دوران شام میں بھی داعش 20فیصد علاقے کا قبضہ کھو چکی ہے، داعش اب کمزور ہو کر دفاعی پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔