عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب پناہ گزین کیمپ میں زہرخورانی پھیلنے کے باعث خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق زہر خورانی کا واقعہ عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب حسن شام پناہ گزین کیمپ میںپیش آیا، ابتدائی طور پر 750 سے زائد افراد زہر خورانی سے متاثر ہوئے ہیں۔
جن میں سے 200 کے قریب متاثرین کو قریبی شہروں کے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ،جبکہ سو سے زائد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ زہرخورانی گزشتہ روز افطاری کے کھانے سے پھیلی ہے۔