بغداد : عراق کے شمالی قصبے توز خورماتو میں سپورٹس کمپلیکس پر دو خود کش حملوں میں 12 افراد ہلاک اور پینتالیس زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق پہلا حملہ کمپلیکس کے سوئمنگ پول پر کیا گیا جہاں گرمی کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم تھا۔ دوسرا حملہ کمپلیکس کے صدر دروازے پر کیا گیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ کسی گروہ نے حملے کی ذمہ دار قبول نہیں کی ہے۔