counter easy hit

گلشن معمار میں مارے جانیوالے داعش کے کمانڈر نکلے

Iraqi commanders

Iraqi commanders

مارے جانیوالوں میں سے ایک مجاہد عرف طلحہ کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی
کراچی (یس اُردو) گلشن معمار میں گزشتہ روز ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں سے ایک مجاہد عرف طلحہ کے سر کی قمیت 10 لاکھ روپے تھی ۔ گلشن معمار میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دو دہشت گرد داعش کے مقامی کمانڈر تھے ۔ ان میں سے ایک مجاہد عرف طلحہ کے سر کی قمیت 10 لاکھ روپے تھی ۔ ایس ایس پی سی ٹی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے ۔ شاپنگ سینٹرز ، قونصیلٹ اور دیگر مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ ان کے قبضے سے ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے جس میں سیکورٹی فورس کے افسران کے نام ہیں ۔ ہلاک دہشت گرد اپنے طور پر داعش کے لئے کام کر رہے تھے اور ان کے شام اور عراق میں رابطے تھے ۔