عراق میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔ پارلیمنٹ کے نئی کابینہ کی تشکیل پر اختلافات کے بعد اسپیکر سلیم الجبوری نے پارلیمان کو تحلیل کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔
بغداد: (یس اُردو) وزرا پر بدعنوانی کے الزامات پر وزیر اعظم حیدر العبادی نے اپنی کابینہ میں تبدیلی کی اور اکتیس مارچ کو منظوری کے لئے پارلیمان میں پیش کیا لیکن اجلاس میں کردستان الائنس اور سابق وزیراعظم نوری المالکی کی جماعت دولتہ القانون کے ارکان کے درمیان نئی کابینہ کی تشکیل پر رائے شماری کے معاملے پر ہاتھا پائی ہوئی اور رائے شماری منسوخ کر دی گئی۔ متعدد ارکان نئی کابینہ کے خلاف منگل سے پارلیمنٹ میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ جمعرات کو وزیراعظم اور اسپیکر کے پارلیمنٹ نہ آنے پر انہوں نے ہال کے باہر ایک فرضی اجلاس منعقد کیا جس میں اسپیکر کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔