عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت انقرہ حکومت شمالی عراق میں تعینات اپنی فوجیں واپس بلا لے گی۔
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے یہ بات ترک ہم منصب بن علی یلدرم سے ملاقات کے بعد کہی، یلدرم دور روزہ دورے پر آج بغداد پہنچے ہیں، اس معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات سخت کشیدہ تھے، ترکی نے اپنے فوجی دستے عراقی شہر موصل کے شمال میں بعشیقہ کے علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں۔