ڈبلن………آئرلینڈ میں باکسنگ ایونٹ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت کے ہوٹل میں پیش آیا جہاں باکسنگ سے متعلق ایونٹ جاری تھا۔ دو مسلح افراد نے ہوٹل کی لابی میں فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی، ہوٹل سے باہر تیسرا مسلح شخص موجود تھا جو لوگوں کو بھاگ جانے کا کہہ رہا تھا۔ مسلح افراد نے چہرے چھپائے ہوئے تھے اور کلاشنکوف سے مسلح تھے، فائرنگ کے بعد تینوں ایک وین میں فرار ہوگئے جو کچھ دیر بعد نزدیکی علاقے سے جلی ہوئی حالت میں مل گئی، پولیس حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔