پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان ٹیم کو آئر لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیئے خبردار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں میزبان ٹیم آسان ثابت نہ ہوگی، فوکس ہو کر کھیلنا پڑے گا۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کل سے ڈبلن میں شروع ہو رہا ہے۔ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ، اس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم تاریخی ٹیسٹ میچ کی وجہ سے بہت خوش اور پرجوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے میزبان ٹیم کو ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ مشکل کنڈیشنز میں آئر لینڈ کو ہرانا آسان ہدف نہیں ہے ۔
وقار کا کہنا تھا کہ گیلی اور سبز کنڈیشنز میں کھیلنا پاکستان ٹیم کے لیئے آسان نہیں ہوگا ۔ نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فوکس ہو کر کھیلا جائے۔