لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)جماعت اسلامی ضلع گجرات کے ترجمان ونائب امیرضلع گجرات چوہدری عرفان احمدصفی نے کہاہے کہ ضلع گجرات مین محکمہ صحت کا جعلی ادویات سیکنڈل کے بعدایکسپائرہونے والے کیمیکل کے استعمال کا بھی انکشاف ہواہے،جماعت اسلامی زون 112کے کے نائب امیرسیدحارث احسان شاہ،جنرل سیکرٹری شہزاداصغرمغل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے لالہ موسیٰ کو ڈینگی لارواکے کاتمہ کیلئے 12اپریل 2016کو کیمیکل کی 3ڈرمیاں مہیاکی گئی ہیں جو کہ محکمہ صحت کے مبارک نامہ اہلکارنے مہیاکی ہیں جن پرایکسپائری ڈیٹ 2016درج ہے جبکہ ٹی ایم اے حکام کاکہناہے کہ ڈینگی سے متعلقہ تمام سپرے،ادویات وکیمیکل محکمہ ہیلتھ براہ راست خریدکرمہیاکرتاہے۔چندہفتے قبل یہ سپرے تمام ٹی ایم اے کو فراہم کیاگیاتھاجس کی مدت استعمال چنددن بعدختم ہورہی ہے ،اس کی ایکسپائری ڈیٹ چندیوم رہ جانے پراب اسے جلدازجلداستعمال کرنے کی مہم اور ہدایات جاری کی گئی ہیں ،محکمہ صحت کے افسران کاکہناہے کہ ابھی 17یوم باقی ہیں یہ چنددنوں میں ختم ہوجائے گااور اس کے ایکسپائرہوجانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چوہدری عرفان احمدصفی نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل ہی محکمہ صحت نے ضلع بھرکی تمام یونین کونسلزکو ڈیٹامیتھرین نامی سپرے مہیاکیاتھاجس پرسختی سے اسے انسانی جان کیلئے سخت نقصان دہ اور صرف زرعی ادویات کے استعمال کیلئے تحریرکیاگیاتھا،بعدازاں احتجاج پراسے غلطی سے تقسیم کاکہہ کرواپس کرلیاگیا،انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی اس دانستہ یاغیردانستہ بددیانتی،نااہلی میں ٹی ایم اے افسرانبھی برابرشریک ہیں جنہوں نے چندہفتوں بعدایکسپائرہونے والی ادویات ان سے وصول کیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن فری پاکستان مہم میں ضلع گجرات میں محکمہ صحت کے روزبروزنت نئے اسکینڈل وکرپشن سامنے آرہی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انڈیاسے درآمداس کیمیکل سے کس کس نے اپنے ہاتھ اورمنہ کورنگاہے اس کا بھرپورپیچھاکیاجائے گا۔