counter easy hit

لاہور ہائی کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے کونسلر عرفان احمد چھپر کو نااہل قرار دے دیا

Irfan Ahmed thatched

Irfan Ahmed thatched

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) لاہور ہائی کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے کونسلر عرفان احمد چھپر کو نااہل قرار دے دیا۔ دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کھاریاں وارڈ نمبر3سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے کونسلر عرفان احمد چھپر کو ان کی دہری شہریت کی بنا پر نا اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کا ایک ہنگامی اجلاس چھپر ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ناصر احمد چھپر ، نومنتخب کونسلران چوہدری ثاقب بشیر ایڈووکیٹ، شیخ عبدالحفیظ، چوہدری وقاص مجید، لال خاں گوندل، آفتاب اقبال بٹ، مرزا فاروق احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وارڈ نمبر3میں دوبارہ الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔ یاد رہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے کھاریاں میونسپل کمیٹی کی گیارہ میں سے 7نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جو کہ اب 6رہ گئی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ہارنے والے امیدوار چوہدری ارشد محمود نے مذکورہ سیٹ پر دوبارہ الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی ہے جس پر ن لیگ نئے امیدوار کی تلاش میں سرگرداں ہے۔