شیخوپورہ(بیورورپورٹ)معروف اسلامی سکالر پروفیسر عرفان احمدکی طرف سے جاری پانچ روزہ فہم القرآن پروگرام آج 15مئی کو اختتام پذیر ہوگا اوراس سلسلہ میں درس قرآن کی تقریب داموآنہ روڈ پر واقع احمد میرج ہال میں منعقدہوگی جس کا اہتمام معروف قانون دان چوہدری خالد محمود ورک ایڈووکیٹ کی طرف سے کیا گیا ہے، دریں اثناء گزشتہ روز درس قرآن کے سلسلہ میں ایک نشست ڈسٹرکٹ بار کونسل میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی سکالر پروفیسر عرفان احمد نے درس قرآن سے شرکاء کو فیض یاب کیا اور ارتقائے انسانی و عبادات الٰہی کے موضوع پر بیان فرمایا جسے حاضرین نے پوری توجہ اور انہماک سے سنا، اس موقع پربار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اورممبران کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے ایسی تقاریب کے اہتمام کا سلسلہ جاری رکھے جانے کو ناگزیر قرار دیا اور اسلامی سکالر پروفیسر عرفان احمدکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔