گجرات (انور شیخ سے)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نکاسی آب سیوریج نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا اس موقع پر ٹی ایم او خرم محمود ، چیف آفیسر عظمت فرید ، یاور عباس شاہ و دیگر بھی موجود تھے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے بولے ڈسپوزل ، جی ٹی روڈ اور سائنس کالج کے قریب سیوریج نالوں کی صفائی کے عمل کا جائزہ لیا اور ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ شہر کی تمام ڈسپوزل کو چالو حالت میں رکھا جائے تا کہ شہر سے سیوریج کا پانی جلد از جلد نکالا جا سکے اور شہر میں نالوں کی صفائی کا عمل تیز کیا جائے ٹی ایم اے اپنی تمام تر مشینری نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے لگائے اور ٹی ایم اے کے تمام افسران ان کاموں کی خود نگرانی کریں ۔