counter easy hit

ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس حاجی عرفان الحسن بھٹی کی زیر صدارت ہوا

Irfan Bhatti

Irfan Bhatti

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس حاجی عرفان الحسن بھٹی کی زیر صدارت ہوابیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔پاکستان میں ان کی جائیدادوں ،مکانات اور سرمایے کو محفوظ بنانا ہمارا مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے سینئر ممبر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے آج ڈی سی او آفس میں اووسیز پاکستانیز کے اجلاس کے دوران کیا۔سینئر ممبر اوورسیز کمیٹی حاجی عرفان الحسن بھٹی نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وہ اوورسیز ہوکر بھی اپنے ملک پاکستان کا سوچتے ہیں۔ایسے میں ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے ملک کو پرامن بنائیں تاکہ اوورسیزپاکستانیز یہاں سرمایہ کاری کر سکیں تاکہ پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس،ریونیو سمیت ضلع بھر کے دیگر محکموں کو چاہیے کہ وہ اووزسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اس موقع پر سعودی عرب سے آئے اووسیز سید غضنفر عباس اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد ورک بھی موجود تھے۔