counter easy hit

 فاسٹ بولر عرفان ابھی تک کلیئر نہیں ، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر عرفان ابھی تک کلیئر نہیں، تحقیقات جاری ہیں ، ایک دو دن میں شوکاز نوٹس جاری کرسکتے ہیں، شرجیل Irfan, Khan, is, not, cleared, yet, says, shehryar, khanاور خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ کی ، ان کے خلاف کارروائی ہمارے اپنے اینٹی کرپشن یونٹ نے کی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ جس دن کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا گیا اسی شام وہ مشتبہ شخص سے ملنے چلے گئے، ثبوت ہمارے ہاتھ آئے تو فورا معطل کردیا ۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو شو کاز دیا جارہا ہے، دونوں کھلاڑیوں کو جواب دینے کا مکمل موقع ملے گا ۔

شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا نیا آئین بہت اہم ہے،نئے آئین میںکوئی ترامیم نہیں ،کلین شیٹ نکال کر آئین بنایا ہے، بھارتی بورڈ نے بگ تھری کے خاتمے کو ملتوی کرنے کی کوشش کی،آئی سی سی کے 10رکن ملکوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر معلوم تھا بھارت کی جانب سے مخالفت ہوگی۔ تاہم بھارت کا ریوینیو کم ہوکر اب بھی سب سے زیادہ ہے۔آئی سی سی کا نیا آئین آج سے لانچ ہوگیا ہے۔خوش آئند بات یہ ہے کہ آئین میں کوئی بگ تھری اور بگ فور نہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website