برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) نوجوان صحافی و معروف کالم نگار ایس ایم عرفان طاہر کی جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم قمر خلیل کے ہمراہ عظیم برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر کے فرسٹ ایشین پاکستانی نثراد برطانوی لارڈ میر آف برمنگھم خواجہ محمود حسین کے ساتھ انکی رہایش گاہ پر خصوصی ملاقات اس موقع پر سابق لارڈ میر کی بہو کونسلر نگینہ کوثر، چو ہدری طفیل اور حلیم مجا ھد بھی موجود تھے۔
سابق لارڈ میر آف برمنگھم خواجہ محمود حسین نے کہاکہ میرے دروازے آج بھی بطور عوامی خدمت گار کے ہر ایک شخص کے لیے یکسا ں طو ر پر کھلے ہو یے ہیں اپنے حلقہ کے مسایل کو سامنے رکھتے ہویے شب و روز حقوق العباد کی پاسداری کے لیے عملی طور پر کوشاں ہوں انہو ں نے کہاکہ کویی بھی عہدہ یا ذمہ داری انسان کو مزید مصروف بنا دیتی ہے اور اسکی زندگی میں غیر ضروری سرگرمیاں بالکل ختم ہو کر رہ جاتی ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ موجودہ دور میں صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ صیح اور اصولی موقف پر عمل پیرا رہیں اور ایسی باتوں کو منظر عام پر لاییں جن سے عام آدمی کو فاہد ہ پہنچ سکتا ہے انہو ں نے کہاکہ جہا د با القلم اصل میں سب سے زیا دہ اہمیت کا حامل ہے جو لوگو ں کی امن کے قیام اور انتہا پسندی سے نجا ت کے لیے ذہن سازی کا سب سے بڑا ہتھیا ر ہے۔
انہو ں نے کہاکہ قابل رشک اور قابل ستا یش ہیں وہ لوگ جو مختلف شعبہ جات سے وابستہ ہو نے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری ہونے کا بھی فریضہ دیا نتداری سے نبھا رہے ہیں۔
انہوں نے نوجوان صحافی و معروف کالم نگار کو انکے ادب اور حقیقی صحافت کے فروغ کے لیے چلایے جا نے والے مشن میں بھرپور تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔