مجھے اس سواری سے محبت ہے تو میں نے تب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ جب بھی شادی کرونگی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہی جائونگی: دلہن
آئرلینڈ: شادی کے موقع پر آپ نے دلہنوں کو گاڑی یا گھوڑا گاڑی میں تو سفر کرتے دیکھا ہوگا مگر کیا آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی لڑکی اپنی زندگی کے اس اہم دن ٹریکٹر پر سفر کرنے کا خواب دیکھتی ہوگی؟
کم از کم آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایشلنگ گراہم کا تو یہی خواب تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں عروسی لباس پہن رہی تھی جب میں نے ٹریکٹروں کی آواز سنی تو میں نے جلدی سے لباس چڑھایا اور ٹریکٹر دیکھنے باہر چلی گئی وہ سب جگمگا رہے تھے جبکہ ان پر ربن بھی لگے ہوئے تھے ۔
ان کے بقول میں زراعت سے جڑے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور بچپن سے ٹریکٹر چلا رہی ہوں، مجھے اس سواری سے محبت ہے تو میں نے تب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ جب بھی شادی کرونگی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہی جائونگی دلہن کے والد نے بیٹی کو ٹریکٹر پر سوار کرواکر شادی کی تقریب کے مقام پر پہنچایا۔
دوسری جانب ایشلنگ کے شوہر مارک بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور وہ بڑے ٹرکوں پر بارات لیکر آئے ۔