اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) رجب طیب اردگان گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے ، ترک صدر اس وقت دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں ۔ ترک صدر کے ساتھ انکی ترجمان بھی پاکستان پہنچی ، حیرت انگیزطور پر جس طرح وہ عمران خان سے متاثر ہوئیں اور پھر انکی تصاویر سوشل میڈیا پر
وائرل ہونا شروع ہوئیں تو پاکستانی اس تجسس میں پڑ گئے کہ یہ خاتون در اصل ہیں کون، سوشل میڈیا پر انکے متعلق طرح طرح کے تبصروں کا بھی آغاز ہوا، تاہم اب اس عظیم خاتون کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
اس خاتون کانام حلال کپلان ہے، یہ بنیادی طور پر ایک سائیکولوجسٹ ہیں لیکن بہترن کالم نگا ، صحافی اور مصنفہ بھی ہیں، حلا ل کپلان کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اپنے تندو تیز سوالات رکھ دیئے،وہ سوالات ایسے تھے کہ امریکی صدر بھی انکا جواب دینے سے قاصر رہے، ٹرمپ کو اس قدر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ بے ساختہ کہہ اُٹھے کیا تم واقعی ایک صحافی ہو؟ٹرمپ کو زیر کرنے کے بعد حلال کپلان کو پورے ترکی میں ” آئرن لیڈی” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حلا کپلان اس وقت مشہور ترکی جریدے صباح نیوز سے وابستہ ہیں اور انکے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔