لاہور: پنجاب حکومت کا ماضی منصوبوں کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے حوالے سے تسلی بخش نہیں: درخواست میں موقف
پنجاب کی 56 کمپنیوں میں بے ضابطگیاں، ریکارڈ محفوظ کرنے کے لیے متفرق درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، آئندہ سماعت 6 نومبر کو ہوگی۔ ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت کا ماضی منصوبوں کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے حوالے سے تسلی بخش نہیں، شہر کے میگا پراجیکٹس میں کرپشن کی تحقیقات کے دوران آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ درخواستگزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ 56 کمپنیوں سے متعلق کیس کے دوران ریکارڈ ختم کرنے کیلئےایسا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ کمپنیوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے نیب یا آڈیٹر جنرل کے حوالے کیا جائے۔ جس پر عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔