لالہ موسیٰ (اعجاز گوندل )ممتاز سماجی سیاسی شخصیت چیئر مین یوسی گنجہ چوہدری محمد اقبال آف چک اخلاص نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عوامی خدمت کا مشن جاری ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گا ہمارے دروازے ہرو قت لوگوں کی خدمت اور مسائل حل کرنے کیلئے کھلے ہیں علاقے کے مسائل سے آگاہ ہیں انشاء اللہ مرحلہ وار قائدین کی قیادت میں مسائل حل کرائیں گے چوہدری محدم اقبال چک اخلاص نے مزید کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہے ان کے مسائل کو حل کیا ہے ہمار جینا مرنا یہاں کے عوام کے ساتھ ہے لوگوں کی خدمت اور تابعداری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے