پشاور۔۔۔باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایاناگزیر ہے۔
میاں افتخار حسین نے کہاکہ دہشت گردوں کے خاتمے کو ترجیح نہیں دی جارہی ہے۔صرف وزیرستان کے آپریشن سے دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی،نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پرعمل کرنا ہوگا،صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔
میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔