لاہور; تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے تردید کی ہےکہ پی ٹی آئی نے ڈاکٹر فاروق ستار سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے بتایاکہ ڈاکٹر فاروق ستار دن میں خواب دیکھ رہےہیں۔ انھوں نے طنزیہ کہاکہ کہیں ایم کیوایم رہنما یہ نہ کہہ دیں کہ،
انھیں پی ٹی آئی سے عمران خان کی جگہ چئیرمین بننے کی پیشکش بھی ہے۔انھوں نے تردید کی کہ فاروق ستار کو این اے 247 سے ٹکٹ دینے کی کوئی پیش کش نہیں کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کوئی دیہات، شہر یا گلی کی پارٹی نہیں، ہم اپنے ووٹرز کوکیا منہ دکھائیں گے۔ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔انھوں نےمزید کہاکہ فاروق ستار کا احترام اپنی جگہ مگر اس قسم کی بات میں نہ کوئی صداقت ہے اور نہ کوئی ایسی بات ہوئی ہے۔ اگر انھیں کوئی پیشکش ہوئی ہےتوانھیں اس کا نام لینا چاہئے۔اس سے قبل فاروق ستار نےکہاتھاکہ کچھ مشترکہ دوست ہیں، کچھ اراکین ہیں جنھوں نے پیش کش کی ہےکہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کروں۔انھوں نے مزید کہا تھاکہ یہ بھی پیش کش ہے کہ این اے 247 سے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لوں۔ یہ سیٹ ڈاکٹرعارف علوی کےصدر پاکستان بننے پر خالی ہوئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے بتایاہےکہ کچھ مشترکہ دوست ہیں، کچھ اراکین ہیں جنھوں نے پیش کش کی ہےکہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کروں۔انھوں نے مزید کہاکہ یہ بھی پیش کش ہے کہ این اے 247 سے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لوں۔ یہ سیٹ ڈاکٹرعارف علوی کےصدر پاکستان بننے پر خالی ہوئی ہے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے واضح کیاکہ پی ٹی آئی کو جواب دیاہےکہ دوستوں سے اس حوالےسے مشورہ کررہاہوں۔ فاروق ستار کاکہناتھاکہ میرا تیس سال سے ایک جماعت سے تعلق ہے،ایک منشورسے جڑا ہوں۔