اقوام متحدہ میں پاکستانی کے نئے مستقل مندوب منیراکرم کیخلاف قادیانی ہونے کا الزام سامنے آنے پر نائب مندوب بھی قادیانی نکل آیا، مولانا حافظ طاہر اشرفی نے قادیانیوں کے ربوہ ٹائمز کے حوالے سے اہم ترین دعویٰ کردیا
اسلام آباد؍لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم کے حوالے سے الزامات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اس سلسلے میں قادیانی ربوہ ٹائمز بھی کھل کر سامنے آچکا ہے۔ اس سلسلے میں صورتحال واضح کرتے ہوئے انتہائی اہم شخصیت مولانا حافظ طاہر اشرفی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں وہ اور دوسری ذمہ دارشخصیات پوری طرح الرٹ ہیں اور اس بات کی کھوج لگا رہے ہیں کہ آیا منیر اکرم قادیانی ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ قادیانی ہیں بحر حال ان کے نائب مندوب پرکام کرنے والا اہلکار قادیانی ہے اور یہ بات ان کے علم میں آچکی ہے اس سے متعلق وہ تصدیق کر رہے ہیں اور منیر اکرم کے بارے میں فی الحال ربوہ ٹائمز کی ہرزہ سرائی کے بعد ابھی یہ بات حتمی نہیں کہی جاسکتی کہ وہ قادیانی ہیں یا نہیں