counter easy hit

بریکنگ نیوز:کیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی چھٹی ہونے والی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پنجاب حکومت کے انتظامی امور پر تحفظات کا اظہار کردیا، پنجاب حکومت کے انتظامی امور مایوس کن ہیں، پنجاب حکومت کو چاہیے انتظامی امور اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی اور فارن فنڈنگ کیس پر اپوزیشن کی

 

ملازمتوں کے مواقع، سرکاری ،نیم سرکاری، پرائیویٹ، سکولز، کالج، یونیورسٹی، وغیرہ کے آج کےتمام اخبارات میں شائع ہونیوالے خالی آسامیوں کے اشتہارات

بیان بازی کو منفی پروپیگنڈا قراردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلا س ہوا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت حکومتی کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں کورکمیٹی ارکان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔کورکمیٹی کے اجلاس میں ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وزارت خارجہ ناروے واقعے پر فوری طور پر اوآئی سی کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کیخلاف اشتعال انگیزکارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اسی طرح اجلاس میں پی ٹی آئی کورکمیٹی نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس پر بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئر قانون دان بابراعوان کو فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ قانون دان بابراعوان کل پریس کانفرنس میں عوام کو فارن فنڈنگ کیس بارے آگاہ کریں گے۔ اسی طرح اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے سیاسی چالوں کو منفی پروپیگنڈا قراردیا اور ارکان کورکمیٹی کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کیاگیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ، اس موقع پر پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے بابر اعوان کو فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیزیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں ، وزرارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے ۔حکمران جماعت کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے او آئی سی کوخط لکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے حکمران پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

is, there, any, possibility, to, minus, usman buzdar, from, provincial, government

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website