پی ٹی آئی کے رہنمافواد چوہدری کہتے ہیں کہ ڈار صاحب معافی پر چل رہے ہیں تو ان کی اہلیت بطور سینیٹر ختم ہو جاتی ہے، اسحاق ڈارکی معافی ہے یا نہیں یہ معاملے طے ہونا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اصل منی ٹریل اسحاق ڈارکا ہے،اسحاق ڈارمالی مفادات کے محافظ تھے،پہلے پیسا باہر بھیجا گیا،کالادھن سفید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا پیسانوازشریف باہرلے گئے اوراپنی اولاد کے نام پررکھا، ان جائیدادوں کے اصل مالک نوازشریف صاحب ہیں،والد نے اولاد اور اولاد نے مدعا والد پر ڈال دیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ دومنی ٹریل کا معاملہ چل رہاہے ، ایک منی ٹریل پاناما اور دوسری اسحاق ڈارکے اردگرد گھومتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کے تحت قرضے سیٹل کیے گئے،پہلے کہا گیا کہ منروا کمپنی کی دستاویزات پر مریم کے دستخط جعلی ہیں،اب کہا جارہاہے مریم کو دستخطوں کا اختیار حسین نواز نے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں شریف کی ورارثت کی تقسیم آج پیش ہونی ہے،آج نئے انکشافات ہوں گے۔